85

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کرانے کااعلان

لاہور( آن لائن)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں، پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ختم کر دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں بل پاس ہوگا اس کے بعد الیکشن کمیشن پراسس شروع کرے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں