مری (سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کاحکم سپریم کورٹ آف پاکستان نے 25 مارچ 2021 کو پنجاب حکومت کو دیا تھا جس پر عملد درآمد کرتے ہوئے مورخہ 17 جولائی 2021 کوسپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،بلدیاتی نمائندوں کو ختم کئے جانے کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹیشن نمبر 48 سال 2019 اور آئنی پٹیشن نمبر 7 سال 2020 دائر کی گئی تھیں جس پر اداروں کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر حکومت پنجاب نے ان ادروں کی بقایاچھ مہینے کی مدت کیلئے پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا ہے ،گزشتہ روز تحصیل مری کے چیئرمینوں اصغر عباسی یوسی دریاگلی،خلیل عباسی یوسی پھگواڑی،محمد قذافی یوسی انگوری،ہمایوں مشتاق یوسی دیول،سردارساجد یوسی روات،شکیل عباسی سہربگلہ اورعمر فاروق ستی گہل نے اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا سے ملاقات کی تحصیل مری کے تمام بلدیاتی چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اورکونسلرز کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری کردیا اس موقع پر اے سی مری کے دفتر کے باہر چیئرمینوں نے شرکاء سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہمیں انصاف فراہم کیاہے جس پر حکومت پنجاب نے بلدیاتی اداروں کے بقایا چھ ماہ کیلئے بحال کردیاہے ہم اس عرصہ کے دوران وہ عوامی مسائل کوترجیح بنیادوں پر اور عوام کی دہلیز پر حل کرینگے۔