پنجاب تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز)پنجاب میں تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے کھلیں گے،پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز صبح 11:30 بجے تعلیمی ادارے بند ہونگے۔
ڈبل شفٹ والے سکول پیر سے جمعرات صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلیں گے،جمعہ کے روز صبح کی شفٹ صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی۔

شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک اورجمعہ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں