پنجاب بھر کی عدالتوں کے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔

جاری کیے گئے بیان میں لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اسلام آباد کچہری کے باہر دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز، عدالتی عملے، وکلاء اور سائلین کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام عدالتوں میں ججز، عدالتی عملے، وکلاء، سائلین کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انصاف کی فراہمی کے عمل کو ہر قسم کے خوف و خطرے سے محفوظ بنانا عدلیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔