اہم خبریں

پنجاب بھر میں یوم تکبیر پر سکول کھلے رکھنے کا اعلان

پنجاب بھر میں ’یوم تکبیر‘ یعنی 28 مئی کو اسکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے صوبائی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز میں یوم تکبیر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا، اسکول اسمبلی میں خصوصی پروگرام کا انتظام کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مباحثے کے مقابلے کروائےجائیں، اسکولوں میں قومی ترانہ اور دعا کے ساتھ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں ملی نغموں کا مقابلہ بھی کرایا جائے اور پنجاب میں ضلعی سطح پر اسکولوں میں مقابلے کرائےجائیں۔

ضلعی سطح پر ہونے والے اسکول مقابلوں میں ٹاپ ونرز کو 50 ہزار روپے انعامی رقم دی جائے گی، اسکولوں میں تقریب کے اختتام پر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

admin

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

6 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

7 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 hours ago