پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اپ ڈیٹ کردہ شیڈول کا اطلاق تمام سرکاری سکولوں پر ہوگا اور 15 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔ سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے ،جمعہ کو دوپہر 12 بجے بند ہو جائینگے ۔ڈبل شفٹ سکولوں کیلئے صبح کی شفٹ 8سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک پیر سے جمعرات تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح کی شفٹ دوپہر 12 بجے ختم ہوگی۔

شا م کی شفٹ دو پہر 1سے 5:30 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کو دوسری شفٹ دوپہر 2:30 سے 5:30بجے تک ہوگی۔پہلی شفت والے اساتذہ کی ٹائمنگ صبح 7:45 سے دوپہر 2:30بجے تک،ڈبل شفٹ اساتذہ کی دوپہر 12:45سے شام 6 بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔