کالم

پنجاب بدل رہا ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز صاحبہ جو کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں بطور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی پنجاب میں تعمیر وترقی کے لیے اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔
اور یہ سلسلہ بہتر سے بہتر ہوتا گیا۔ جب بھی پرنٹ میڈیا یا سوشل میڈیا پر نظر پڑتی تو مریم نواز ہر جگہ چھائی ہوئی نظر آتیں ہیں۔ آئے دن نئے نئے منصوبوں کا آغاز ہوتا ہے۔

کسی بھی مرض میں مبتلا پنجاب کے عوام ہوں انہیں صحت کی سہولت دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب بھر میں موجود ہسپتالوں کی اپ گریشن و توسیع اور نئے ہسپتال قائم کرنا ایک بہترین عمل ہے۔ جبکہ کینسر اور عارضہ قلب ودیگر امراض کے علاج کے لیےخصوصی ہسپتالوں کی تعمیر انقلابی منصوبے میں شامل ہے۔

محکمہ تعلیم کی طرف خاص توجہ دی گئی۔ میٹرک تک فری تعلیم، درسی کتب،یونیفارم کے ساتھ چھوٹے بچوں کی غذائی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو اسان اقساط پر قرض اور تعلیم حاصل کرنے والوں کو ای بائیکس اور سکالرشپس دیے جا رہیں ہیں۔

معاشرے میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے۔ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر کے قابل افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اور بہتری لانے کے لیے کئ معاملات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تاکہ جرائم کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ احسن طریقے سے اپنے فرائض آدا کر سکے۔

زراعت کا پیشہ پاکستان کے لیے ایک ریڑہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ لہذامحکمہ زراعت کی ترقی کے لیے ۔کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی اور زرعی الات کی تقسیم انتہائی احسن اقدام ہیں۔ نقل و حمل کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے۔ پنجاب بھر میں پھیلے روڈ نیٹ ورک کی تعمیر ومرمت کیساتھ نئی سڑکوں کی طرف خاص توجہ دی جا رہی ھے۔ اور پنجاب کے کئی شہروں کوالیکٹرک بسوں کاتحفہ بھی ملا۔ انشاء اللہ پنجاب بدل رہا ہے ،ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مذہبی اقلیتوں کے لیے بھی تاریخی اقدام اٹھائیں ہیں۔ پہلی بار پنجاب کابینہ میں اقلیتی وزیر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انکے لیے مالی امداد، مینارٹی کارڈ جاری کیا گیا جو تاریخ ساز اقدام ہیں۔ عصرحاضر میں مریم نواز واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ان کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ۔


سی ایم پنجاب کی جانب سے دھی رانی، اپنی زمین اپنا گھر، لیپ ٹاپ سکیم کے علاوہ پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کیے اور حال ہی میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کئی اقدامات اٹھانے پر خوب سراہا گیا کیونکہ ماضی میں ایسے کاموں پر کبھی بھی توجہ نہی دی ۔اسی وجہ سے مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ عملی کردار قابل تعریف ہے۔ نہ صرف پاکستان کی سیاست پر گہرے اثرات ڈال رہا ہے بلکہ دنیا بھر میں اثرانداز ہو رہا ہے۔ جسطرح تیزی سے پنجاب کے عوام کی تعمیر ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ تو یہی چیز ان کو دیگر سے ممتاز کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی ذمہ داری کو محض دفتر تک محدود نہ رکھتے ہوئے عوام کے درمیان جا کر ان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کا ثبوت دیا۔ اصل خدمت ہی یہ ہے کہ ایک لیڈر عوام کے دکھ سکھ، راحت اور خوشیوں میں خود کو شامل کرے۔پنجاب کی بیٹی مریم نواز نہ صرف ایک باوقار سیاست دان ہیں بلکہ وہ عزم اور قیادت کی علامت بھی ہیں۔


اب بات کچھ اسطرح کی ہے کہ سی ایم پنجاب نےتو بہت سے منصوبوں کا اعلان کیا اور کر رہیں ان منصوبوں میں سے تو کچھ منصوبے ایسے ہیں کہ عوام باسانی مستفید ہو سکتی ہے جبکہ کچھ منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے کچھ افراد اور اداروں کاانتخاب کیا گیا ہےمطلب یہ کہ پنجاب بھر کی انتظامی مشینری اگر اپنے فرائض دیانتداری اور احسن طریقے سے ادا کریں تو ہی ان پروجیکٹس سے پاکستانی عوام مستفید ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ ہمارے لوگوں کی کثیر تعداد سادہ اور ناخوندہ افراد پر مشتمل ہے۔ جسکی وجہ سے اسطرح کے لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ لہذا ایسے طبقہ کو مکمل رہنمائی کی ضرورت ہے۔
روبینہ سیدہ

Shahzad Raza

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

4 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

4 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

9 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

9 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

9 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

12 hours ago