122

پنجاب بجٹ اجلاس کے بعد بلدیاتی ایکٹ منظور کرانے کافیصلہ

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ,پنجاب حکومت نے بجٹ اجلاس کے بعد نئے بلدیاتی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب حکومت نے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم پر بھی اتفاق کرلیا۔پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پیش کیا۔

حکومتی واپوزیشن ارکان اسمبلی نے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اعتراضات اٹھائے۔ترجمان ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایکٹ میں ڈی سیز کو حاصل اختیارات میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی۔ایکٹ میں یوسیز کے فنڈز میں اضافہ سمیت کونسلرز کو بااختیار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئےفنڈز کو بھی آئندہ مالی سال میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔جولائی میں بلدیاتی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کروا کر الیکشن کے انعقاد کی راہ ہموار کی جائیگی۔الیکشن کمیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت حد بندی ،حلقہ بندی کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایکٹ میں ڈی سیز کو حاصل اختیارات میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی۔ایکٹ میں یوسیز کے فنڈز میں اضافہ سمیت کونسلرز کو بااختیار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئےفنڈز کو بھی آئندہ مالی سال میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔جولائی میں بلدیاتی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کروا کر الیکشن کے انعقاد کی راہ ہموار کی جائیگی۔الیکشن کمیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت حد بندی ،حلقہ بندی کو یقینی بنائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں