اہم خبریں

پنجاب الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی مارکیٹ بن سکتا ہے،مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے کا پوٹینشل موجود ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹوکیو میں کارساز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ وہیکل ٹیسٹنگ لیب کے لیے اشتراک کا خیر مقدم کریں گے، پنجاب الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کے لیے آئیڈیل صوبہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ٹرین سے نئے دور کا آغاز کریں گے، گلاس ٹرین پراجیکٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپانی ادارے جیٹرو کے نمائندے سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب مشرق وسطیٰ اور افریقا کے لیے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے سینٹر فار گلوبل ہیلتھ اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں شوگر، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقۂ علاج پر بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعلیٰ نے اس دوران جاپان کا ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم اور ہیلتھ انشورنس کا طریقۂ کار رائج کرنے کے فیصلے کا ارادہ ظاہر کیا۔

Shahzad Raza

Recent Posts

آر،ایم،کے روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں نے سیاح اور مقامی لوگوں سے جبری بھیک مانگنا شروع کر دی۔ڈی،پی،او اور ڈی،سی مری سے کاروائی کا مطالبہ۔

مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…

4 hours ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مری کی مؤثر کاروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ڈی،سی ضلع مری۔

مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی  کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…

4 hours ago

دینہ کے نواحی علاقہ میں نہاتے ہوئے 11 سالہ بچہ نالہ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…

6 hours ago

اسلام آباد: تھانہ ہمک پولیس کی بروقت کارروائی، مبینہ ریپ کیس میں ملزم گرفتار

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…

8 hours ago

“عامر شاہ: ذاتی دشمنی سے پولیس مقابلے تک کا سفر”

آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…

9 hours ago