رخسانہ کوثر نے قانون سازی کا مطالبہ کر دیا۔ڈیزائننگ کرانے اور کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی تجویز راولپنڈی پنجاب اسمبلی کی رکن رخسانہ کوثر نے ایک اہم قرارداد جمع کرائی ہے، جس میں داڑھی کی ڈیزائننگ کو اسلامی اقتدار کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ .
قرارداد میں داڑھی کو فیشن کے طور پر تراشنے، ڈیزائننگ کرانے اور کرنے والے افراد کے لئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ رخسانہ کوثر کے مطابق داڑھی سنت رسول ﷺ ہے اور اس کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔ ایوان میں اس قرارداد پر آئندہ اجلاس میں بحث متوقع ہے۔