پشاور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس لائنز میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
81