کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پریس کلب کلرسیداں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ۔ صحافت کے فروغ کے عزم کا اعادہ۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب کلرسیداں کے صدر یاسر یاسین ملک اور جنرل سیکرٹری راجہ کامران عزیزکی جانب سے پریس کلب کلرسیداں کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور باہمی اتحاد، تعاون اور صحافت کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔عشائیے میں چیئرمین ایگزیکٹو کونسل عابد حسین زاہدی، چیئرمین پریس کلب کلرسیداں حکیم قیصر ادریسی، سینئر نائب صدر پریس کلب کلرسیداں محمد اصغر عباس یوسفزئی، ممبران ایگزیکٹو کونسل پریس کلب کلرسیداں زاہد فاروق، سرمد بٹ، اور چوہدری عامر کمبوہ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پریس کلب کلرسیداں یاسر یاسین ملک نے کہا کہ پریس کلب کلرسیداں ہمیشہ مثبت صحافت، عوامی خدمت اور حق و سچ کی آواز بننے کے لیے کوشاں رہے گا۔جنرل سیکرٹری راجہ کامران عزیز نے کہا کہ صحافی برادری کا اتحاد اور یکجہتی ہی صحافت کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔چیئرمین پریس کلب کلرسیداں حکیم قیصر ادریسی اور چیئرمین ایگزیکٹو کونسل عابد حسین زیدی نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کلرسیداں کے پلیٹ فارم سے علاقے کے مسائل اجاگر کیے جاتے رہیں گے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو ذمہ داری، دیانت اور غیرجانبداری کا تقاضا کرتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے باہمی تعلقات کے فروغ، ٹیم ورک اور مثبت صحافتی سرگرمیوں کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا اور سرپرست اعلی پریس کلب اور سینئر صحافی ریاض احمد ملک کی صحت یابی اور ملکی سلامتی کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔
واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس…
حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…
راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…
اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…
اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…
اسلام آباد (حذیفہ اشرف) پاکستان کے معروف سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر کاشف راجہ جنجوعہ حالیہ…