پرویز شوتو کان کراٹے ٹیم کی بھارت کو عبرتناک شکست — پرویز اقبال وکی کو انٹرنیشنل بیسٹ کوچ ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ سے نوازا گیا

بنکاک(بیورو چیف)
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں رائل تھائی آرمی کلب میں انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مکس مارشل آرٹس کراٹے چیمپئن شپ اور ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس عالمی سطح کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلرسیداں کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو فیصلہ کن شکست سے دوچار کر دیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے کراٹے مقابلوں میں نہ صرف فائنل میں بھارت کو واضح پوائنٹس اور مقررہ وقت سے پہلے ہرا دیا بلکہ مجموعی طور پر 6 گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیے۔ فائنل فائٹس میں سابق ایم پی اے امیدوار انجینئر راجہ نزاکت حسین کے جانشین کاوش نزاکت راجہ اور ڈاکٹر ربنواز کے جانشین سامر نواز راجہ نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائٹ اور کاتا میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

اس بین الاقوامی ایونٹ میں پرویز شوتو کان کراٹے کلب کے چیف کوچ پرویز اقبال وکی کو ان کی ناقابلِ فراموش خدمات کے اعتراف میں “ورلڈ میٹ گلوبل انٹرنیشنل بیسٹ کوچ ایوارڈ 2024/2025″، “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ”، گولڈ میڈل، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

ٹیم مینیجر رضوان خالق اور شیخ عدیل احمد کو بھی انٹرنیشنل پرٹیسپینٹ ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ان کلب ممبران کو بھی اعزازات دیے گئے جنہوں نے جنگی حالات اور فلائٹس بند ہونے کے باعث تھائی لینڈ میں شرکت نہ کر پائی، لیکن ان کی پیشگی رجسٹریشن مکمل کی گئی تھی۔ ان میں شیخ قمر الاسلام، ڈاکٹر عتیق فرہاد، شیخ میسم طہمار اور اصغر خان شامل ہیں۔ ان کے میڈلز اور سرٹیفکیٹس کوچ پرویز اقبال وکی نے وصول کیے، جو وطن واپسی پر ایک خصوصی تقریب میں انہیں اعزازات کے ساتھ دیے جائیں گے۔

اس تاریخی موقع پر چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن سر محمد جہانگیر، چیف ریفری سر نسیم قریشی، ورلڈ کوالیفائیڈ ریفری سر اعجاز الحق (تمغہ امتیاز)، اور سر فرمان احمد نے ٹیلیفونک رابطے پر پاکستانی ٹیم کو بھرپور مبارکباد دی۔

کوچ پرویز اقبال وکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“یہ کامیابی پاکستان کے نام ہے۔ ہم نے بھارت کو شکست دے کر عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ اس کامیابی کا سہرا چیئرمین انجینئر راجہ نزاکت حسین، کوچ کاشف اقبال، کھلاڑیوں کی محنت، والدین کی دعاؤں اور قوم کی سپورٹ کو جاتا ہے۔”

admin

Recent Posts

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

1 hour ago

سہالہ میں پولی تھین بیگز تیار کرنیوالی فیکٹر ی چھاپہ، منیجر گرفتار

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…

1 hour ago

راولپنڈی تھانہ جاتلی  پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف اہم کارروایی راولپنڈی تھانہ جاتلی SHOجمال نواز…

2 hours ago

روات،منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات پولیس کی کارروائی، معروف منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال…

2 hours ago

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

3 hours ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

3 hours ago