پروفیسر احمد رفیق اختر

تیس سے زائد کتب کے مصنف و مصروف مذہبی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر، 05 اپریل 1941ء کو تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ انگریزی کے سابقہ پروفیسر تھے۔ ان کا طرز تعلیم نہایت سادہ اور عام فہم ہے۔ انہوں نے لیکچرز کی صورت میں عوام الناس کو ترجیح اوّل ”خدا تعالیٰ“کی طرف دعوت دی۔ ان کے شاگرد تسبیح پکڑے نظر آتے ہیں۔ یہ تسبیح اذکار پر مشتمل ہے جس میں قرآن حکیم سے اخذ کردہ اسمائے ربانی کیساتھ ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم کردہ تسبیحات شامل ہیں۔ پروفیسر صاحب کا کوئی بھی ورد ایسا نہیں جو احادیث رسول یا قرآن حکیم سے متصادم ہو۔ انکا انداز تحریر و تقریر صوفیانہ ہے۔ پروفیسر احمد رفیق صاحب کے سالانہ لیکچرمندرہ کے قریب گل پڑہ کے مقام پر ہوتا ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں