پرتعیش زندگی بسر کرنیوالے ٹیکس نادہندگان ایف بی آر کے ریڈار پر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ارب پتی ٹیکس دہندگان پرتعیش طرزِ زندگی گزار رہے ہیں، مہنگی گاڑیاں، برانڈڈ کپڑے اور بین الاقوامی دورے کر رہے ہیں، لیکن اپنے ٹیکس گوشواروں میں بہت کم آمدن ظاہر کرتے ہیں۔
ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے ایسے ممکنہ ٹیکس چوروں کی تفصیلات متعلقہ ریجنل دفاتر کو بھیج دی ہیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ ابتدائی تحقیقات میں لاہور اور اسلام آباد کے چند انفلوئنسرز اور کمپنی مالکان شامل ہیں جنہوں نے اپنے اثاثے اور سفر ظاہر کیے، لیکن ٹیکس ریٹرنز میں آمدن انتہائی کم بتائی۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ٹیکس وصولی کے نظام کو مضبوط کرنے اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے کی جا رہی ہے، جبکہ ٹیکس دہندگان کے اثاثوں اور طرزِ زندگی میں تضاد کو بھی واضح کیا گیا ہے۔