پرتشدداحتجاج عمر ایوب کی ضمانت منسوخ گرفتاری کا حکم

راولپنڈی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے پرتشدد احتجاج کے 14 مقدمات میں نامزد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا ہے عدالت نے یہ ضمانتیں عمر ایوب اور ان کے وکیل کی عدم پیروی پر خارج کی ہیں ضمانت خارج ہونے پر عدالت نے عمر ایوب کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

عمر ایوب انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت پرتشدد مظاہروں، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ سمیت مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 14 مقدمات میں نامزد ہیں ان مقدمات میں عمر ایوب نے اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار اور اس کا وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے درخواستیں خارج کر کے حکم دیا ہے کہ عمر ایوب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں