راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقہ قاسم مارکیٹ میں گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے کزن ملک وسیم عرف نونی بھائی کے گھر بڑا چھاپہ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ملک وسیم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
اس سے قبل اسی طرز کا بڑا چھاپہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں مارا گیا جہاں سے بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس و سروسز ڈیپارٹمنٹ کے متعدد افسران و ملازمین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ،اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحریہ ٹاؤن کے سابق ڈائریکٹر لینڈ بریگیڈئیر (ر)ظفر کو ان کے رہائش گاہ واقع ڈی ایچ اے فیز 1 سے گرفتار کر لیا ہے
واضع رہے حکومتی ایماء پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دوبئی میں مقیم ملک ریاض حسین کے پاکستان میں موجود رشتہ داروں و خاص ملازمین خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں خفیہ اداروں نے 13 جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ملک ریاض کے بھائی ملک فرحت کو گرفتار کیا تھا
اسی طرح دو دن قبل ملک ریاض کے قریبی کرنل (ر) خلیل الرحمن کو بھی ان کے گھر دوران ریڈ گرفتار کر لیا گیاہےواضع رہے ایف آئی اے نے 250 کےقریب ملک اینڈ فیملی/فرینڈز کی لسٹ تیار کر رکھی جن خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز قائم کیے جائیں گے