پرائیویٹ سکول کے واٹر ٹینک سے مری ہوئی چھپکلی برآمد

دوبیرن کلاں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابرہیم کی ہدایت پر یونین کونسل دوبیرن کلاں میں تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبد الجبار کے ہمراہ ہیلتھ انسپکٹر عمران توقیر رانجھا ، تحصیل انٹامالوجسٹ غلام احمد خان سنمبل کا ڈینگی اور صفائی کا وزٹ جس میں پرائیویٹ سکول کی چھت پر پڑی ٹینکی میں چھپکلی مری ہوئی پائی گئ جو کہ انتہائی خطرناک ہے اور ٹینکی کا پانی استعمال کے قابل نہیں ہے۔

غازی بیکری ،عجوہ بیکرز ، سیفی بیکرز سے زاہد المیعاد مصالحہ جات ، مٹھائی میں موجود کیڑے مکوڑے اور یوٹیلیٹی سٹور میں پڑے کاٹھ کباڑ ، ٹائروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر مالکان کو ڈینگی سے بچاؤ کی روک تھام ، کھانے پینے کی اشیاء کو معیاری ،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کرنے اور فروخت کرنے کی ہدایت کی گئ ، لاپرواہی کے مرتکب مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اور چالان مرتب کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں