واہ کینٹ ۔ منشیات کا تدارک اور اس کی غیر قانونی تجارت کے سدباب کا بہترقانون بنایا جائے۔
تعلیمی ادارے منشیات مافیاز کا مرکزی ہدف ہوتے ہیں مقررین کا تقریب سے خطاب
تفصیلات کے مطابق منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے ایک شاندار تقریب واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تقریب کا انعقاد نوجوان نسل کی اصلاح وفلاح کی رضاکارانہ تنظیم پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم واہ کینٹ نے کیا چیف آرگنائزر عفت رؤف نے اس مرتبہ تقریب میں منشیات کے خلاف ایک اہم قراداد وکلا کی معاونت اور شرکا کے دستخطوں سے منظور کرائی جو عنقریب منظر عام پر لائی جائے گی معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب کا آغاز قرآت ونعت سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ صدر تنظیم حافظ علی رضا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا مقررین میں عابد حسین، ڈاکٹر شازیہ اشتیاق نیازی، ایم شاہد ،طاہر سلیمان ، صاحبزادہ حسنین ہزاروی ، محمد صہیب اور عشل عباس شامل تھے الملک ہسپتال اینڈ سرجیکل کمپلیکس لب میل کے ایم ڈی ڈاکٹر ملک شاہد نواز اور ڈائریکٹر کرسچن ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر ندیم ڈیوڈ نے مہمانان اعزاز کے طور پر شرکت کی خطبہ صدارت میں محترمہ فرحانہ قمر رانا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شعور و آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں نوجوانوں کو دین سے منسلک کیا جائے تاکہ منشیات کے خلاف احکامات پر عمل کر کے اپنے زندگیاں سنوار سکیں مہمان خصوصی ایڈووکیٹ ملک سجاد حسین سابق صدر بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا نے سیر حاصل گفتگو کی اورکہا کہ منشیات کی پیداواری صنعت کا خاتمہ،پولیس تفتیش میں بہتری ، شفافیت اور شعور و آگاہی بےحد ضروری ہے
ڈاکٹر ندیم ڈیوڈ،شکیل صابر اور تمکنت رؤف امیر نے ملی نغمے سنا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے اس موقع پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…