108

پاکستان کی فتح قوم کو مبارک ہو

سب نے دیکھ لیا اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ افسوس ہمارا دشمن انتہائی بزدل ہے۔ جو ہتھیاروں سے لیس ہو کر بھی ہماری فوج کا مقابلہ کرنے کے بجائے رات کی تاریکی میں شہری ابادیوں اور مساجد پر حملہ کرنے کے ساتھ عورتوں اور بچوں سمیت نہتے شہریوں کو شہید کیا۔ انڈیا نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کر کہ پوری پاکستانی قوم کو للکاراہے۔ پاکستان صرف اس خطے کے مسلمانوں ہی کا سہارا نہی بلکہ پورے عالم اسلام کی سلامتی و استحکام کا ضامن ہے۔

بھارت شاید یہ بھول گیا کہ یہ ارض پاک ہم نے اسلام کے نام پر حاصل کیا کہ اسے اسلام کی تجربہ گاہ بنا سکیں اور اپنی انفرادی اجتماعی زندگیوں میں اسلام کو نافذ کر سکیں۔ اور ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیاں شامل ہیں۔ ”وطن عزیز“درویشوں اور ولیوں کی سر زمین ہے۔ یہاں بسنے والوں کے حوصلے اور عزم کی مثال نہیں۔اس پاک دھرتی میں بسنے والوں کے دلوں میں جذبہ حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے یہ ایک معجزانہ جذبہ ہے جو کسی قوم کو ایک لڑی میں پرو کر مشکل سے مشکل وقت کو اسانی سے گزارا جا سکتا ہے۔ حب الوطنی کا سچا جذبہ ہو تو قومیں آزمائشوں کی ہر گھڑی میں سرخرو ہوتی ہیں اورہماری اپنے وطن سے کوئی جذباتیت نہیں بلکہ ہمارے ملک کی بقاء و سلامتی ہماری اپنی بقاء اور سلامتی ہے۔یہی وہ جذبہ ہے جو انسان کو اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنیاور دکھ درد میں شریک ہونے پر امادہ کرتا ہے اور بوقت ضرورت اپنے وطن کی حفاظت کے لیے جان کی بازی بھی لگا دیتا ہے۔ اسی لیے ہمارے وطن کے لوگوں کا تعلق کسی بھی فرقے یا شعبے سے ہو اپنے ملک کی آبرو پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ جو لوگ اپنی دھرتی پر جان نچھاور کرتے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہوتے ہیں۔ ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ لہذا جب بھی کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھے گا تو وہ یہ جان لے کہ ایسی صورت میں ہمارے ملک کا ہر شخص سپاہی بن جاتا ہے۔یوں پاکستا نی قوم اور افواج ”وطن عزیز“کے دشمن سے نمٹنا خوب جانتے ہیں۔

اور جہاں تک پاک آرمی کا تعلق ہے! پاک فوج نے کبھی بھی اپنے ہم وطنوں کو مایوس نہی کیا۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عوام کو جب بھی کسی پریشانی کا سامنا ہوا ان کی نگاہیں پاک فوج کی جانب اٹھتی ہیں اور پاک فوج مسیحا بن جاتی ہے۔ ہماری افواج ہمارے پیارے ملک کو درپیش ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کا عزم اور قوت رکھتی ہے اور کبھی بھی اپنے ملک اورعوام کے خلاف ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہی ہونے دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا ہماری پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔ اسی جذبہ کے تحت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارت کے مکروہ عزائم کوی نا کام بنا کر پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا پاکستان کی سرحددوں پر جو افوج پاکستان کے نوجوانوں نے جرات اور بہادری سے بھارت کو جوابی کارروائی کرتے ہوییہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی فوج نڈر اور دلیر ہے۔ بہادر افواج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ میں افوج پاکستان، ائیر فورس اور پاکستانی قوم کو رات کی تاریکی میں حملہ سکرنے والے بزدل دشمن بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے۔ جنگ میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ اور بھارت کے بزدل نریندر مودی کو میرا ایک مشورہ ہے کہ کبھی بھی پاکستان کو نقصان پہنچا نے کا سوچنا بھی نہی ابھی ہم نے اپنا وار ہلکا رکھا ہے یہ نہ ہوکہ تمہاری کسی غلطی کی وجہ سے انڈیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ جائے۔اس بارے میں تھوڑانہی بہت زیادہ سوچنا اور بار بار سوچنا۔ اور دعا گو ہوں یا اللہ ہمارے پیارے وطن کی حفا ظت فرما ہر دشمن کے شر سے بچا ہمارے حکمرانوں کو عدل وانصاف اور ہماری قوم کو ہدایت نصیب فرما۔ یا رب العالمین! پاکستان کو تا قیامت سلامت رکھنا آمین
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں