Categories: اہم خبریں

پاکستان نے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات کی مذمت کردی۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کے ارادے سے متعلق حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری عام شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جواب دہ بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ایک خودمختار، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

1 hour ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

4 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

10 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

13 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

14 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

17 hours ago