ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 91 کے مقابلے میں صرف 6 پوائنٹس سے عبرتناک شکست دی۔ یہ جیت پاکستانی ٹیم کی مہارت، محنت اور ٹیم ورک کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستانی قوم کو اپنی بیٹیوں پر فخر ہے جنہوں نے عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔
