پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے کو کیسےمار گرایا؟ برطانوی خبر رساں ادارہ اہم تفصیلات سامنے لے آیا

راولپنڈی (رپورٹر اسد رضا) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی ساختہ پی ایل15میزائل سےمتعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنےکاسبب بنی، رافیل کی تباہی نے مغربی ساختہ جنگی ہتھیاروں کی کارکردگی پرسوالات کھڑےکردیے۔

رپورٹ کے مطابق 7 مئی کی رات پاکستان ائیرفورس کے ریڈار پر بھارت کے درجنوں طیاروں کی پوزیشن دیکھی گئی، پاک فضائیہ کےسربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھارتی حملےکے پیش نظرکئی دنوں سےآپریشن روم میں موجود تھے، بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ائیرچیف نے چینی ساختہ جے 10 سی طیارے روانہ کرنے کا حکم دیا۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ماہرین کےمطابق پاکستان بھارت کے درمیان جنگ میں110 طیاروں نےحصہ لیا اور اس لڑئی کو دہائیوں میں دنیا کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ تصور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی ساختہ پاکستان نے اس جنگ میں کامیاب الیکٹرانک وارفیئرحملےکا دعویٰ کیا، پاکستان بھارت جنگ کے بعد کئی ممالک کی جانب سے چینی لڑاکا طیاروں کی خردیاری میں دلچسپی لی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے تاہم بھارتی حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں