Categories: کالم

پاکستان میں شراب سیاحت کا بنیادی مسلہ نہیں ہے

شراب کسی بھی معاشرے کوتباہ کرنے میں بنیادی کردار اداکرتی ۔اخلاقی معاشی اورمعاشرتی میدان میں بھی شدیدنقصان ہوتا ہے
ہمارے اسلامی معاشرے میں یہ ام الخبائث اور گناہ کامنہ وسرچشمہ ہے ۔اس معاشرے کے مادپدرآزاد لوگوں کے لئے اسٹیٹس کو ہے ۔ان کی کوئی محفل اس سے خالی نہیں ان بڑوں کودیکھتے دیکھتے عام ادمی بھی متاثر ہورہے
نودولتے تو اس کو اپنے لئے عزت کانمونہ سمجھتےہیں ۔۔۔
ایک تلخ حقیقت ہے مسلمان نان مسلم کرسچن کے نام پر پرمٹ حاصل کرکے خود لطف اندوز ہوتے ہیں بڑے بڑے ہوٹل اس جرم میں سہولت کار ہیں اور اپنے ہاں بھی اس کااہتمام اور باہر اس کومہیا بھی کرتے ہیں ۔گزشتہ سال کرسچن ممبراسمبلی راجش کمار اسمبلی ہال میں اس کامرثیہ سنایا تھا ۔۔۔

جب ہم پاکستان میں سیاحت کی بات کرتے ہیں تو ایک صاحب سے مباحثہ ہوا تو ایک
انکشاف ہوا کہ پاکستان میں سیاحت ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ ہم شراب کھلے عام نہیں پینے دیتے، جگہ جگہ شراب خانے قحبہ خانے سمیت ہر خانہ نہیں کھولتے سو پاکستان میں سیاحت کا خواب ہم جیسے دیوانوں کا بس ہی رہے گا۔ مجھے اس لا یعنی بات پہ ہنسی آگی ۔اور سوچنے لگا کیسے کیسے نمونہ ہمارے معاشرے میں پائے جاتے اور ان زہن سازی کون کرتا ہے
لیکن حقیقت یہ ہے
ہم پاکستان تو کیا مغرب میں بھی رہ لیں،
سفیدنسل کے بارے میں ہمارا علم پورن سائیٹس اور چند ہالی وڈ فلموں سے آگے نہیں بڑھ پاتا۔
ہمیں لگتا ہے کہ ہر گورا بنا شراب چوبیس گھنٹے زندہ نہیں رہے گا اور جہاں قحبہ خانہ نا ہوا وہاں سے گزر نا پائے گا۔
سو پاکستان میں سیاحت؟ نو چانس۔ عرض ہے کہ کبھی اعداوشمارہی دیکھ لیا کریں۔
ملکی اعدادوشمار تو یہ کہتے ہیں کہ سیاحت پاکستان کے جی ڈی پی کا اہم حصہ بنتی جا رہی ہے مسلسل۔
یہ کرونا نا آتا تو عالم یہ تھا کہ تین بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کو “ڈسٹینیشن آف ایئر” یا سیاحت کیلئیے بہترین قرار دے چکی تھیں۔
اور یہ سب جگہ جگہ داروخانے کھولے بنا ہی ہو رہا تھا۔
جی ہاں بہت سے مسائل ہیں، جن کو حل ہونا چاہیے مگر شراب سیاحت کا بنیادی مسلئہ نہیں ہے۔
پہلے تو معترض عالموں کو یہ ہی معلوم نہیں کہ بیرونی مسافر اپنے ساتھ شراب لا سکتے ہیں۔
دوسرا ہر مسافر والے ہوٹل سے خرید سکتاہے،
اپنے ساتھ لئیے لئیے پھر سکتا ہے۔ ہاں سرعام نہیں پی سکتا .
۔ اچھا کئی دوست دبئی و ترکی کی مثال دیتے وقت بھول جاتے ہیں کہ وہاں بھی سرعام نہیں پی سکتے، جرم ہے۔
مخصوص جگہوں پہ ہی پی جاتی ہے.
اور ایسے ہی پاکستان میں بھی پی جاتی ہے۔
دوسرا صاحبو گورے سیاح کا مسلئہ شراب ہے ہی نہیں۔
شراب تو اسے گھر بیٹھے ملتی ہے، وہ شراب پینے اپ کے پاس آئے گا؟
اپ کے پاس کوئی انٹرنیشنل لیول بیچ نہیں ہے، وہ سپین یا امریکہ یا کسی اور جگہ جائے گا۔ آپ کو تو یہ دیکھنا ہے کہ اپ کے پاس ہے کیا اسے دینے کیلئیے۔

پاکستان کے پاس وہ شمال ہے جو اسے کہیں اور نا ملے گا، وہ سندھ ہے، جنوبی پنجاب ہے کہ جسکا صحرا اسے مدہوش کر دے گا، وہ وادی سون ہے، گندھارا ہے، انڈس کی تہذیب ہے جو اسے کھینچ کر لائے گی اور وہ آئے گا۔ کیونکہ یہ سب اسے کہیں اور نہیں ملے گا۔

آپ سیاحت میں کئی دیگر ممالک سے نا شراب بیچ کر مقابلہ کر سکتے ہیں اور نا ہی اپنی لڑکیاں پیش کر کے، آپ کو تو وہ بیچنا ہے جسے دیتے ہوے قدرت نے اپ سے شدید فیاضی کی۔ اسی کو اپنا یونیک سیلنگ پوائنٹ بنا کر ہی آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ہاں سیاح آپ سے بس کچھ چیزیں چاہتا ہے۔
۱- احساس تحفظ
۲- اچھا انفراسٹرکچر
۳- ویزا اور ایکسس کی آسانی
4- اچھی ٹریول یا ٹور کمپنی جو اسے اچھا ٹور کرا دے

آپ یہ چار چیزیں دے دیجئیے (جن میں شدید بہتری کی ضرورت ہے)، یقین کیجئیے وہ شراب گھر واپس جا کر پی لے گا۔ اپنی ملک کی کمیوں پہ کمزوریوں پہ بات کرنا اچھی بات ہے لیکن ہر وقت احساس کمتری میں مبتلا رہتے ہوے منفی گفتگو فقط قابل رحم ہے۔ سیاحت پہ بھی رحم ہی کھائیے۔

admin

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

1 hour ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

2 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

9 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

9 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

9 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

9 hours ago