کراچی: ملک میں جاری مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 4 لاکھ روپے کی حد عبور کر گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور روپے کی بے قدری نے مقامی مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ سونے کی قیمت میں صرف ایک دن میں 8,000 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 400,300 روپے ہو گئی۔
جیولرز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ سونا اب بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم عام صارفین کے لیے سونے کی یہ قیمت ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
صدر آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے کہا ہے کہ،
“اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ چند ہفتوں میں فی تولہ قیمت 4.25 لاکھ روپے تک بھی جا سکتی ہے۔ حکومت کو روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔”