راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان سپر لیگ سیزن 10پی ایس ایل کے بقیہ میچ کرانے کے لئے مشاورت جاری، زرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ میچ راولپنڈی اور لاہور میں کرانے کا فیصلہ ہوگاملتان میں پہلے سے شیڈول ایک میچ بھی راولپنڈی یا لاہور منتقل کئے جانے کا امکان ہے زرائع کے مطابق فرنچائزز کے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے اورجواب ملنے کے بعد ایک ہفتہ میں ایونٹ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل کے آٹھ میچ ملتوی کر دیئے گئے تھے