راولپنڈی (آصف شاہ ،نمائندہ پنڈی پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کو جمعرات کے روز راولپنڈی میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔
راجہ بشارت آج راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں حلقہ NA-55 سے متعلق کیس کی پیشی پر پہنچے تھے، جہاں سے انہیں اچانک حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا:”میرے تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔ یہ گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔”
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت کی گرفتاری سیاسی انتقام کی ایک اور کڑی ہے، اور انہیں صرف اپنی سیاسی وابستگی اور حق سچ کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے
راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…
کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…