Categories: اہم خبریں

پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک چین شراکت داری مشترکہ اسٹرٹیجیک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے،  پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کا کردار اہم ہے۔

محمد قاسم

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

6 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

7 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 hours ago