اہم خبریں

پاکستان اور افغانستان میں فوری جنگ بندی پر اتفاق، مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

دوحہ (حذیفہ اشرف) قطر کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آیا۔پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔قطری وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے ایک مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے ذریعے دونوں ملکوں میں سکیورٹی کو مضبوط اور سرحدی تناؤ کو کم کیا جا سکے گا۔بیان کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔خواجہ آصف نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے بعد “افغانستان سے دہشت گردی کے واقعات کا سلسلہ فوری طور پر بند ہو گا” اور دونوں ہمسایہ ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فریقین کے درمیان اگلا اجلاس 25 اکتوبر کو استنبول میں منعقد ہو گا، جس میں تفصیلی گفتگو اور فریم ورک پر پیش رفت کی جائے گی۔دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ اور مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی وفد کا حصہ تھے۔دوسری جانب طالبان وفد کی قیادت افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے کی اور ان کے ساتھ انٹیلی جنس کے سربراہ مولوی عبدالحق وثیق بھی موجود تھے۔

حذیفہ اشرف

Recent Posts

حالیہ سیلاب کے باعث آئی،ایم،ایف نے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…

11 hours ago

مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…

11 hours ago

اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی دو ملزمان گرفتار.

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…

11 hours ago

جہلم کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود سے نومولود بچہ کی لاش برآمد

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان  کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…

11 hours ago

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…

16 hours ago

مسلم لیگ ن کا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…

16 hours ago