پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا چوکیدار گھر کا صفایا کرگیا

جہلم پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا چوکیدار چور نکلا، گھر کا صفایا کرگیا، متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق جہلم تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ عباس پورہ کے رہائشی برطانوی شہری راجہ انصر محمود ولد راجہ سنگھر خان نے تھانہ سول لائن درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بسلسلہ کارروبار برطانیہ میں مقیم ہوں اپنے گھر کی دیکھ بھال کے لئے محمد عارف ولد اللہ دتہ سکنہ بلال ٹاؤن کو ذمہ داری سونپ رکھی تھی، 20/25 روز قبل برطانیہ سے واپس آیا تو گھر میں موجود میری ہنڈہ 125 موٹر سائیکل غائب تھی، میں نے محمد عارف سے موٹر سائیکل بابت دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ موٹر سائیکل مکینک کے پاس موٹر سائیکل کھڑی ہے، اگلے روز میں نے کرنسی ایکسچینج سے کرنسی تبدیل کروائی اور 1 لاکھ روپے الماری میں محفوظ کر دیئے جو کہ زکوٰۃ کے پیسے تھے دوسرے دن جب میں نے الماری میں دیکھا تو رقم غائب تھی، محمد عارف پر شک گزرا تو میں نے اس سے پوچھا تو وہ غائب ہو گیااور اپنا موبائل فون بھی بند کر دیا، میرے عزیز، دوست جہانگیر احمد ولد محمد رزاق سکنہ داتا تحصیل دینہ اور نوید شہزاد ولد عبدالعزیز سکنہ نئی آبادی اسلامیہ سکول میرے پاس ملنے آئے ان کی موجودگی میں سامان پڑتال کی توہنڈا125 موٹر سائیکل،ایک عدد موٹر بجلی، ایک عدد واشنگ مشین،ایک عدد ڈرائر مشین ایک عدد LCD-42″ دو پیڈسٹل فین 2 عدد دیوار والے پنکھے ایک عدد ایگزاسٹ فین ایک عدد روم کولر، 3عددٹیوب لائٹس،ایک عدد یو پی ایس بمعہ 2 عدد بیٹری ساخت AGS،4 عد و سولر پلیٹ 530W – ایک عدد آہنی گیٹ % 1″ کی 4 پائپ Length، ایک عدو ہتھوڑا بڑا، ان سلے زنانہ کپڑے مالیتی 3 لاکھ۔کار کی مکمل CNG کٹ، ایک عدد گیزر، ایک عدد استری، دوعد کارپیٹ، صفائی مشین،آڈیو ٹیپ، دو سٹیپ لائزر 10000W – ایک فریج ساخت PEL فیلی سائز غائب پائے گئے جس پر تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر غلام مصطفی نے زیردفعہ 381 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں