Categories: اہم خبریں

پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی، شہباز شریف

اسلام آباد (اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی کے حوالے سے ایک ارب امریکی ڈالرز فنڈ کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے۔ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت کے بڑھنے کی رفتار اور ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان، حکومتی پالیسیوں پر ادارے کے اعتماد کا مظہر ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ، وزیر مملکت خزانہ ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور ان کی تمام ٹیم تحسین کی مستحق ہے، جن کی محنت کی بدولت آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ طے پایا ۔ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

5 minutes ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

3 hours ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

3 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

11 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

11 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

11 hours ago