گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن تیار کر لیے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران بتائی۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق تجاویز وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی کسی تجویز پر غور نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹوں کے حوالے سے مرکزی بینک نے تفصیلی تکنیکی اور سیکیورٹی بنیادوں پر کام مکمل کیا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک بورڈ سے منظوری لے کر معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں کے اجرا سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.