پاناما لیکس /محمد حسین

آف شوز لیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لافرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد کیسے ٹیکس چوری کرتے ہیں ان افراد میں کئی ملکوں کے سربراہان مملکت اور سیاست رہنما شامل

  1. ہیں خفیہ دستاویزات پانا ما کی ایک افرم موزیک فانسیکا سے افشاہو سکیں ان کی تعداد ایک کروڑ پندرہ لاکھ ہے ان دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کمپنی کیسے اپنے گاہکوں کا کالا دھن سفید کرنے پابندیوں سے بچنے اور ٹیکس چوری کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے پاناما پیپرز کی لیکس میں دنیا کے 72حالیہ یا سابقہ سربراہان مملکت بشمول آمدوں کا زکر کیا گیا ہے
  2. جن پر اپنے ملکوں کی دولت لوٹنے کا الزام ہے ان میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کام والی ان خفیہ آف شور کمپنیوں کا زکر ہے جن میں مصر لیبیا شام روس سعودی عرب آئس لینڈ عراق برطانیہ چین بھارت اور پاکستان کے حکمران یا سیاسی شخصیات ملوث پائے گئے ہیں ان کمپنیوں کی دستاویزات کے مطابق یہ کمپنی ایک پردہ ہے جس کے قیام کا مقصد اس کے اصل مالک کی شناخت چھپانا ہے آف شور کمپنیاں دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں اور انہیں کئی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

آف شوز کمپنی ایسی کمپنی کو کہا جاتا ہے جس کے ڈائریکٹرز حصص یا فتگان اور فائدہ مندمالکان کی رہائش ملک سے باہر ہو جبکہ اس کی رجسٹریشن کسی اور ملک میں کی جائے اس کے کام کرنے کا مقصد عام طور پر مختلف مالی قانونی یا ٹیکس کے فوائد پابندیوں سے بچنے اور ٹیکس چوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے آف شوز کمپنیوں کو دولت کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے یہ کمپنیاں استعمال کی جاتی ہیں کسی دوسر ے ملک میں آف شوز بنک اکاؤنٹس اور دیگر مالی لین دین عام طور پر ٹیکسوں اور مالی جانچ پڑتال سے بچنے کے لئے ستعمال کئے جاتے ہیں کوئی بھی انفرادی شخص یا کمپنی اس مقصد کے لئے اکثر وبیشتر (غیر فعال )کمپنیوں کا استعمال کرتی ہیں جس کے زریعے ملکیت اور فنڈز سے متعلق معلومات کو چھپایا جاتا ہے

پانا ما کی مشہور لافرم موزیک نامی کمپنی کا مؤقف ہے کہ وہ 1977سے بے داغ طریقے سے کام کر رہی ہے اور اس پر کبھی کسی غلط کام میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگا یاپا نامالیکس کو خفیہ دستاویزات کا سب سے بڑا انکشاف کہا جا رہا ہے اور اس کمپنی نے دنیا بھر میں اپنا بزنس پھیلا رکھا ہے

جو سالانہ فیس لے کر لوگوں کے مالی معاملات کا بھی دیکھ بھال کرتی ہے اس کی ویب سائیڈ پر 42 ممالک میں 600لوگ کام کرتے ہیں موزیک فانسیکا کمپنی ٹیکس کی پناہ گاہ سمجھے جانے والے ممالک سویٹرزلینڈ قبرص برطانوی جزیروں جیسے مقامات پر کام کرتی ہیں یہ دنیا کی چو تھی بڑی آف شورز سروسز فراہم کرنے والی فرم ہے

جو تین لاکھ کمپنیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے سب سے مضبوط رابط برطانیہ ہے جہاں اس فرم کی نصف کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں مقصد میڈیا اداروں تک پہنچنے والی دستاویزات میں تقریباََ 140عالمی سیاسی شخصیات نے ٹیکس بچانے یا دیگر عوامل کے تحت کھربوں ڈالر ز کی رقوم غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجی ہیں پاناما لیکس کا پنڈوڑہ باکس کھولنے پر کئی عالمی رہنما اور شخصیات اس کی زد میں آگئے ہیں اور پاناما لیکس میں شامل ممالک میں اس معاملے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں