گوجرخان ( عامروزیرملک )چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کو کھلی چھٹی غصہ سارا پرچون فروش چھوٹے دکانداروں پر بھاری جرمانے کر کے نکالا جا رہا ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی 180 روپے کے حساب سے خرید کر 173 روپے فی کلو فروخت کرنے کا مشورہ دینے والے پالیسی سازوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
شوگر ملز مالکان اور بڑے ہول سیل ڈیلرز کے خلاف کاروائی کر نے کی بجائے گلی محلوں کے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے اور بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی ٹانگیں کیوں کانپتی ہیں ۔ چینی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو اس پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر نرخ مقرر کئے جائیں اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے