ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ وڈیو اسکینڈل کیس میں نامزد ملزم ایکسرے ٹیکنیشن شکیل احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بعدالت جناب محمد طارق ایوب ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم شکیل احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کی جانب سے معروف قانون دان سرفراز احمد قریشی ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر ضمانت کی درخواست پر دلائل دئیے۔یاد رہے کہ اس کیس میں نامزد دوسرے ملزم زین العابدین کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ ملزمان پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے ایکسرے روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔ ملزمان کو این سی سی آئی کی ٹیم نے انہیں 8 جولائی 2025 کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ سے گرفتار کیا تھا۔