تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ذہنی معذور شخص، اعظم، کو شناخت کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اعظم کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور وہ کچھ عرصے سے لاوارث حالت میں ہسپتال میں داخل تھا۔ اعظم کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے۔ورثاء کی جانب سے شناخت اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے انہیں باحفاظت حوالے کر دیا۔
