کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلرسیداں میں معذور افراد کے خصوصی طبی معائنہ کے لیے آج بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 41 مریضوں نے شرکت کی ان میں سے 30 افراد کو باقاعدہ معذور ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا جبکہ 9 افراد کو ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا 2افراد کے معائنہ کے بعد ان کی معذور ہونے کی درخواست مسترد کر دی گئی
