کلرسیداں (ہاسر ملک)
ٹی ایم اے آفس میں اندراجِ وفات و پیدائش پر آگاہی پروگرام آج منعقد ہوگا۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کلر سیداں میں آج صبح 11 بجے اندراجِ وفات اور اندراجِ پیدائش کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد شہریوں کو ان ریکارڈز کی اہمیت، قانونی تقاضوں اور اندراج کے درست طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔پروگرام میں ٹی ایم اے حکام، بلدیاتی نمائندے اورمیڈیا نمائندگان شریک ہوں گے۔ شہریوں کو بتایا جائے گا کہ پیدائش اور وفات کا بروقت اندراج نہ صرف قانونی ضرورت ہے بلکہ شہری حقوق، وراثت کے معاملات اور مختلف سرکاری خدمات کے حصول کے لیے بھی ضروری ہے۔آگاہی سیشن کے دوران شہریوں کو فارم پُر کرنے کے طریقے، مطلوبہ دستاویزات، اور آن لائن اندراج کے موجودہ نظام سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا ہے تاکہ شرکاء اپنے مسائل اور خدشات براہِ راست متعلقہ افسران سے شیئر کر سکیں۔ٹی ایم اے انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کریں تاکہ شہری ریکارڈ کے درست اندراج کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں کسی بھی قانونی یا سرکاری معاملے میں مشکلات سے بچا جا سکے۔
کلرسیداں(یاسر ملک)چوہدری طارق محمود نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند…
پنجاب میں حالیہ سیلاب نے ایک بار پھر ملک کی پانی اور انتظامی صورتحال کی…
کلرسیداں چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں چونترہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان…
راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…
راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…