آزاد کشمیر

ٹی ایل پی آزاد کشمیر کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا


ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مرکزی امیرتحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی نے ٹی ایل پی آزاد کشمیر کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا پورے آزادکشمیر سے امیدواروں سے دراخوستیں طلب ایڈووکیٹ محمد ریاض عالم کو پارلیمانی بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیاء جبکہ دیگر 5 ممبران بھی شامل مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے تحریک لبیک پاکستان آزاد کشمیر کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا بورڈ کے چیئرمین محمد ریاض عالم ایڈووکیٹ مقرر جبکہ ممبران میں مرکزی مجلس شوری کے رکن سید عنایت الحق شاہ صاحب، سرپرست اعلی آزادکشمیر مولانا محمد اسلم نقشبندی، امیر کشمیر مولانا عبدالغفور تابانی ، محمد بلال قادری ،ناظم اعلی مولانا عبدالرؤف نظامی مقرر ہوئے ، بورڈ کا اجلاس بہت جلد طلب کیا جائے گا جس میں آزادکشمیر سے امیدواران کے انتخاب پر غور و فکر ہو گا ترجمان تحریک لبیک آزادکشمیر سردار رفاقت حسین قادری کا کہنا تھا کہ بہت سے حلقوں سے ایک سے زائد امیدواران نے اب تک اپنے ڈسٹرکٹ ناظمین کے پاس درخواستیں جمع کروا دی ہیں جن پر بہت جلد غور حوض کے بعد فیصلہ کیا جائیں گاء جبکہ باقی حلقوں کے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ جلد از جلد اپنے ڈسٹرکٹ ناظمین کے پاس درخواستیں جمع کروائیں تاکہ کوئی شخص خواہش کے باوجود محروم نہ رہ سکیں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان وہ واحد جماعت ہے کہ جس نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست کی طلبی پر بھی انفرادی حثیت حاصل کر لی کہ جب تمام پارٹیاں امیدواروں سے ہزاروں روپے فیسز ناقابل واپسی لے رہی ہیں تو تحریک نے یہاں بھی سوداگری سے بچتے ہوئے بغیر ایک روپیہ بھی طلب کئے فری ٹکٹ کی درخواستیں جمع کی ہیں یہاں سے عوام الناس کو سمجھنا چاہئے کے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کی حقیقی ترجمان کونسی جماعت ہے لوگ جلد از جلد تحریک لبیک کا حصہ بنیں اور رسول محتشم کے دین متین کو تحت پر لانے کیلئے کوششوں کا حصہ بنیں مسائل دہلیز پر حل ہوں گے کسی جگہ پر عوام کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ دین کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے اسلام کا جھنڈا بلند سے بلند کریں گئے۔

admin

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

3 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

4 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

6 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

6 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

6 hours ago