فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کےمطابق تنخواہ دار طبقہ بدستور ٹیکس بوجھ کا سب سے بڑا حصہ برداشت کر رہا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تنخواہ دار طبقے نے قومی خزانے میں نمایاں طور پر زیادہ رقم جمع کرائی ۔
جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں تنخواہ دارطبقے نےمجموعی طور پر 266 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے، جو گزشتہ سال اسی مدت کےمقابلے میں 23 ارب روپے زیادہ ہیں،اس اضافے سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ براہِ راست ٹیکسوں میں سب سے بڑا حصہ تنخواہ دار افراد ادا کرتے ہیں۔
ایف بی آرکے اعداد و شمار کےمطابق تنخواہ دار افرادکو اپنی مجموعی آمدن کا 38 فیصد تک ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے،حکام کے مطابق مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے دباؤ کے باوجود تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی بلا تعطل جاری ہے۔