ٹیکسلا کے علاقے گڑھی افغانان میں دو افراد کنویں میں گر گئے،واقع اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد کنویں سے بھینسیں نکال رہے تھے جس کے بعد ریسکیو 1122کو طلب کیا گیا اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو آپریشن کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے دو افراد کو کنویں سے نکال لیا،جس میں 8 ریسکیو اہلکار اور 3 ایمرجنسی گاڑیاں شامل تھیں زرائع کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک، ایک شخص کی حالت نارمل بتائی جارہی ہے،تشویشناک شخص کو سی پی آر کرتے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے