ٹیکسلا کے صحافیوں کے لیے سرکاری پریس کلب کے حصول کا کریڈٹ حسن علی طاہر اور وسیم شاہ کے نام، ٹی یو جے کا برملا اعتراف

ٹیکسلا ۔ ٹی یو جے نے پریس کلب کا کریڈٹ سید حسن علی طاہر اور وسیم شاہ کو دے دیا سالانہ اجلاس میں سید حسن علی طاہر ، سید وسیم شاہ کو زبردست خراج تحسین ، سید چن شاہ کاظمی کی جانب سے ٹی یو جے کے لئے 50 ہزار روپے کی گرانٹ کا اعلان، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تحصیل یونین آف جرنلسٹس کو بہترین صحافتی تنظیم قرار دے دیا ، ممبران کی بھرپور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے تفصیلات کے مطابق تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ نے پریس کلب کی عمارت کے حصول کے لئے سید حسن علی طاہر اور سید وسیم شاہ کی جدو جہد کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اور تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کی اجلاس میں ایگزیکٹو کونسل کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی صدر رشید مغل نے ٹی یو جے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور اجلاس سے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز لیں اور مشاورت کی انہوں نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کا احترام کرتے ہیں سوچ نظریہ یا طریقہ کار الگ ہو سکتا ہے مگر صحافت ہماری عزت ہے پہچان ہے اس کی تکریم ہمارا فرض ہے بدکردار عناصر کو صحافت جیسے شعبہ کو داغ دار نہیں کرنے دیں گے سب مل کر اپنی صفوں سے ایسے عناصر کو نکال باہر کریں جو ہماری عزت و وقار کی علامت صحافت کے لئے بدنامی کا باعث ہوں ہم صحافتی اتحاد کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے اور ہر اس کوشش کی مکمل حمایت اور ساتھ دیں گے جو مثبت ہو گی اجلاس کے اختتام پر فیس دی پریس پروگرام میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اپنے دیرینہ ساتھی سید چن شاہ کاظمی کے ہمراہ شریک ہوئے غلام سرور خان دیگر مہمانوں کے ہمراہ شرکت کے لئے پہنچے تو ٹی یو جے کے نائب صدر میر طاہر فریدون ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ عمران ، میزبان محفل ملک مدثر اقبال ، بلال احمد ملک اور نوجوان صحافی میر داؤد نے دیگر ممبران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا سابق وفاقی وزیر کو ٹی یو جے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی غلام سرور خان اور سید چن شاہ کاظمی نے ٹی یو جے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے بہترین صحافتی تنظیم قرار دیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سید چن شاہ کاظمی نے یونین کے لئے 50 ہزار روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ٹی یو جے کے سالانہ اجلاس میں وائس چیئرمین عبدالصمد کیتھران ، صدر رشید مغل ، سینئر نائب صدر میر طاہر فریدون ، نائب صدر توقیر ریاض خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ عمران، ڈائریکٹر پروگرامنگ عثمان غنی ، چیئرمین مشاورتی کونسل بلال احمد ملک ،سینئر وائس چیئرمین سید اقبال حیدر عرف بالی شاہ ، وائس چیئرمین میر داؤد ، سیکرٹری فنانس ہمایوں خان جدون ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس عبد الرحمن ، سیکرٹری اطلاعات عمران عباس خان ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ماجد نقوی ،  بابر اعوان ، سابق سیکرٹری اطلاعات ملک عمیر جمیل، نسیم حیدر ، ایم زیڈ قریشی ، شہریار میر ، معیز میر ، طارق خان و دیگر ممبران شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں ٹی یو جے کے بانی چیئرمین مرحوم ریاض خان کے فرزند ارجمند و نوجوان صحافی گلفراز ریاض خان اور کامران شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں