ٹیکسلا: تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں واقع بی/17 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دو مسلح ملزمان نے رہائشی علاقے میں ڈکیتی کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ شہری کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔