ٹیکسلا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز، دو ملزمان گرفتار

ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 2740 گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم اسد خان سکنہ جمیل آباد ٹیکسلا کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1360 گرام چرس برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی میں ملزم امیر حمزہ عرف مانجھا سکنہ سراۓ خولہ ٹیکسلا کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضہ سے 1380 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ایس ایچ او سید حامد کاظمی کے مطابق علاقے کے ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے، اور آئندہ دنوں میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی