Categories: علاقائی

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرے سے نگران صدر ٹیکسلا پریس کلب حسن علی طاہر، جنرل سیکرٹری بابو وسیم شاہ ودیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہے، وہاں پولیس کی جانب سے دھاوا بولنا، کیمرہ مینوں اور دیگر صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنا، جبکہ کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کرنا کسی طور قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف آزادی صحافت پر حملہ ہے بلکہ صحافی برادری کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مقررین نے کہا کہ قائد صحافت افضل بٹ کی ایک کال پر ٹیکسلا پریس کلب کا ہر ممبر حاضر ہے۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائد صحافت افضل بٹ نے جو لائحہ عمل احتجاج کے لئے واضح کیا ہم اپنے قائد صحافت کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوۓ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

مقررین نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

7 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

7 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

9 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

9 hours ago

77 ممالک کے درمیان پاکستان کی نمائندگی، کلرسیداں کا سر فخر سے بلند

تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…

10 hours ago

نادرا کا بزرگ شہریوں کیلئے بڑی سہولتوں کا اعلان

نادرا نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کیا، جس…

11 hours ago