ٹیکسلا میں ڈکیتی، راہزنی اور قتل وغارت نے عوام کا سکون چھین لیا: غلام سرور خان

ٹیکسلا۔ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ڈکیتی، راہزنی قتل و غارت نے شہریوں کاسکون چھین لیا ہے،لاء اینڈ آرڈر کی ناقص صورتحال سے عوام پریشان ہیں ٹیکسلا شہر میں ڈکیتی کی خوفناک واردات میں شہری سیٹھ اکرام الہی کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں،یہ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،ہم حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں، اور انصاف کے ذمہ داروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس واقعے کی جامع تحقیقات کریں،مجرموں کو قانون کے تحت سخت ترین سزا دیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں،یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، غلام سرور خان نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں لاء اینڈ آرڈر کی ناقص صورتحال نے عوام کو مزید ذہنی تناؤ کاشکار کر دیا ہے،ٹیکسلا کے معروف تاجر سیٹھ اکرام الہی کے گھر ڈکیتی اور انھیں جان سے مارنے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم سوگوار خاندان کے دکھ درد اور رنج و الم میں برابر کے شریک ہیں، شہید سیٹھ اکرام الہی کے بیمانہ قتل نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے یہ سی سی ڈی کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے،ڈاکو کھلے عام شہریوں کی جان و مال کے دشمن بنے ہوئے ہیں،یہ وقت ہے کہ ہم سب متحد ہو کر انصاف کی آواز بلند کریں اور ایسے جرائم کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیں کہ مظلوم کے حق میں خاموشی کبھی قبول نہیں کی جائے گی،قاتلوں کے سخت سے سخت سزا دینے کے لئے انتظامیہ بھرپور اقدامات کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں