ٹیکسلاپولیس کی کاروائی بدنام زمانہ نوسرباز گرفتار

واہ کینٹ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ اشتہاری نوسرباز اعظم خان گرفتار،، ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھا۔تفصیلات کے مطابق گولڑہ کے علاقے سری سرال کا رہائشی اعظم خان والد اللہ دتہ جس کے خلاف اسلام آباد، ٹیکسلا، اٹک میں دھوکہ دہی، فراڈ، دہشتگردی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات درج تھے جن میں وہ اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا اسکو ایس ایچ او ٹیکسلا کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم جسکی سربراہی سب انسپکٹر عمار خان کر رہے تھے ان کی معاونت اے اس ائی اللہ دتہ کر رہے تھے انہوں اس بدنام زمانہ نوسربار کو گرفتار کر کے تھانہ ٹیکسلا میں بند کر دیا اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص عادی مجرم ہے اور اسکے خلاف اب تک 17 ایف آئی آرز ناجائز اسلحہ، پولیس پر فائرنگ، دھوکہ دہی، فراڈ خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے سمیت درج ہو چکی تھیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں