451

ٹیکسلا:حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی

واہ کینٹ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو گئی تفصیل کے مطابق ٹیکسلا کے نواحی گاوں گدوال واہ کینٹ کے رہائشی آصف خان کی بیٹی ( ح) جس کی عمر 19 سال کی شادی چھوکر گاوں اپنی سگی خالہ کے بیٹے محسن ولد لیاقت کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے اس کی 8 ماہ کی بیٹی بھی ہے. محسن ولد لیاقت اور اس کی والدہ نے پہلے دن سے لیکر آخری دن تک ظُلم کے پہاڑ توڑے۔قتل ہونے سے ایک دن پہلے مقتولہ نے اپنی والدہ کو بتایا کہ ان کے ظُلم بڑھتے جا رہے ہیں یکم جولائی 2021 کی رات کو محسن اور اس کی والدہ نے 19 سالہ معصوم بچی کو سر پے فائر کر کے اسے قتل کر دیا ابتدائی رپوٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پے زخموں کے نشانات ملے اور اس کے سر پے فائر لگنے کی تصدیق ہوئی محسن ولد لیاقت نے تھانے میں گرفتاری دے دی محسن کے والدین کی طرف سے محسن کو زہنی مریض قرار دولوانے پہ زور دیا جا رہا ہے تاکہ ان کا بیٹا بچ جائے آصف خان نے متعلقہ تھانے میں FIRکے لیے درخواست دے دی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں