ٹیکسلا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ نے پیدائش و اموات کے نئے قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کی تقریب، ٹیوٹا کالج میں منعقدہ تقریب میں معززین کی بھرپور شرکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صداقت علی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، سابق رکن پنجاب اسمبلی و ضلعی صدر حاجی ملک عمر فاروق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ پیدائش و اموات کے حوالے آگاہی مہم کے سلسلے میں ٹیوٹا کالج میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا اہتمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صداقت علی نے کیا مہمان خصوصی سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق تھے ٹیوٹا کالج کے پرنسپل نوید حیدر بزدار نے بھی خصوصی شرکت کی
طاہر ضیاء سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لالہ موسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے مختصر مدت میں جہاں بہت سے اصلاحی پروگرام لائے ہیں وہاں لوکل کمیونٹی کو ریلیف دینے کے حوالے سے بھی پنجاب میں پیدائش و اموات کے حوالے سے لیٹ انٹری کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے اب سات سال تک مقامی آفیسر اس پر اجازت دے دیں گے اور جو کام عدالتی امور سے گزار کر ڈگری لی جاتی تھی اس کو ختم کر کے ضلعی آفیسر کو اجازت دے دی گئی ہے نکاح اور طلاق کے حوالے سے بھی لوگوں کو اصلاحات سے آگاہ کیا گیا
اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی و ضلعی صدر مسلم لیگ ن حاجی ملک عمر فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سیاست میں دعویٰ نہیں عملی کام کرنے والے ہیں اور ہم نے یہ کر کے دکھا دیا ہم نے صفائی اور ستھرائی کو شہروں سے توسیع دے کر گاؤں میں بھی یہ عمل مکمل کر لیا ہے آپ لوگوں کو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے آج پنجاب حکومت نے عوام کو ان کے حقوق دے کر حقیقی عوامی خدمت کا حق ادا کر دیا ہے آج کا یہ پروگرام جو پیدائش و اموات کے حوالے سے ترتیب دیا گیا ہے یہ بھی محترمہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ایک نیا قدم اٹھایا گیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا محترمہ ماریہ جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں عوامی اصلاحات کی جو پالیسیاں حکومت پنجاب کی جانب سے موصول ہو رہی ہیں ہم عوام کو ان تک پہنچا کر اپنے منصب اور فریضہ کو ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آپ لوگوں کو کسی قسم کی بھی شکایت ہو تو میرے آفس کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صداقت علی نے آج کے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا تقریب میں کنٹونمنٹ بورڈ واہ کے وائس پریزیڈنٹ ملک ارشد، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کے کوارڈینیٹر ملک وسیم شہزاد، ایم پی اے ٹیکسلا محسن ایوب کے کوارڈینیٹر بابو وسیم شاہ، طاہر محمود طاہری، حمزہ رفیع یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل سے عوامی خدمت گزار ٹھیکیدار حاجی سلیم اعوان تحصیل لیبر ونگ انچارج ملک اللہ دتہ اعوان، بابو نعیم، لب ٹھٹھو یونین کونسل سے چیئرمین علی اصغر اعوان کے برادر حاجی الیاس اعوان ٹیکسلا سے چوہدری ایوب، حاجی پرویز اختر اعوان، شیخ قیصر رسول، عبد السلام، یونین کونسل عثمان کھٹڑ کے سابق وائس چیئرمین عبید الرحمن سواتی سمیت علمائے کرام، وکلاء صاحبان، مختلف محکموں کے افسران، تاجر نمائندوں اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…
راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…
اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…
کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…