50

ٹیکسلا، کورٹ میرج کرنے والی لڑکی کو فیصل شہید روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ٹیکسلا ۔ فصیل شہید روڈ فائرنگ کا واقعہ،ایک خاتون جان بحق،تھانہ ٹیکسلا سٹی چوکی کی حدود فیصل شہید روڈ تعلیم القرآن ہائی سکول کے سامنے قتل کی واردات،نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک لڑکی قتل اور لڑکا شدید زخمی ہوگیا،

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق لڑکا اور لڑکی کورٹ میرج کر کے لڑکے کی فیملی کے ہمراہ عدالت سے نکلے،

چند قدم کے فاصلے پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں